ابنا: ابتدائی اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جس مقام پر دھماکا ہوا ہے وہ ایک غیر ملکی موبائل فرنچائز ہے۔ دستی بم کے دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کا رخ بھی متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔گزشتہ مہینے بھی کراچی کے علاقے شادمان ٹاون میں واقع ایک غیر ملکی موبائل فرنچائز کمپنی کے دفتر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تھی۔......
/169